پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ صومالی قزاقوں کے قبضے سے پاکستانی عملے کی محفوظ بازیابی کا اہم معاملہ برطانوی و عالمی قیادت کے سامنے اٹھائیں گے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور وزیرِ مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی سمیت برطانوی حکومت کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، عالمی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں
ترجمان کے مطابق اس دورے کی سب سے اہم ترجیح صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود تیل کے بردار جہاز ’ایم ٹی آنر 25‘ پر یرغمال پاکستانی بحری عملے کی بازیابی ہے۔
PR No.
Curtain Raiser: Visit of the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 to the United Kingdom, 24-28 August 2026
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 23, 2026












