ماسکو انٹرنیشنل بُک فیئر میں سعودی پویلین ایک جامع ثقافتی ونڈو
جمعرات 3 ستمبر 2026 21:20
پویلین میں مملکت کے ادبی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا جا رہا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب نے ماسکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک ہے۔ سعودی پویلین میں مملکت کے ادبی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن بک فیئر میں مملکت کی سربراہی کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ چھ ستمبر تک جاری رہے گا۔
بک فیئرکے 29 ویں ایڈیشن میں روس اور دیگر ملکوں کے 300 سے زائد پبلشنگ ہاؤسز کو اکھٹا کیا گیا ہے۔ اس میں 400 سے زائد سیشنز شامل ہیں جن میں مصنفین کی گفتگو، پروفیشنل پینلز اور نئی کتابوں کی رونمائی شامل ہے۔
اس سال کے پروگرام میں کتاب اور پبلشنگ کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے دور میں پبلشنگ کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کمیشن کے سربراہ عبد الطیف الوصل نے کہا کہ ’بک فیئر میں مملکت کی شرکت سعودی عرب اور روس کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔‘
انہوں نے کہا ’سعودی پویلین نے روسی اور بین الاقوامی آڈیئنس کے سامنے سعودی ادبی اور فکری پیش رفت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔‘

’سعودی پویلین ایک جامع ثقافتی ونڈو ہے جو وژن 2030 کے تحت مملکت کے بڑھتے ہوئے فکری اور تخلیقی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔‘
یہ اقدم لٹریچر، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن میں تعاون کے نئے مواقع کے ساتھ نئے آڈیئنس تک سعودی کونٹینٹ کی رسائی بڑھانے کی کوشش ہے۔
