سعودی عرب کے کئی علاقوں میں سنیچر سے بدھ تک بارش کا امکان
جازان اور عسیر کے علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے سنیچر سے بدھ (5 سے 9 ستمبر) تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جازان، عسیر اور الباحہ ریجن کے ساتھ مکہ کے پہاڑی علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع ہے جبکہ پیر اور منگل کو جازان اور عسیر کے علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہوگی۔
نجران اور ریاض ریجن کے کئی علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔
بارش کے ساتھ ژالہ باری، 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور ساحل پر اونچی لہروں کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔
قومی مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ارلی وارننگ ایپلی کیشن انوا سمیت آفیشل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپ ڈیٹس حاصل کریں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔
