انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن میں ورثہ، مہم جوئی، تفریح اور کاروبار یکجا
یہ ایونٹ یکم سے دس اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع مہلم میں منعقد ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل سینٹر فار فالکنز نے سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن 2026 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ یکم سے 10 اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن ایک جامع سعودی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے جہاں ورثہ، مہم جوئی، تفریح اور کاروبار یکجا ہوتے ہیں جبکہ اس کی سرگرمیوں اور موجودگی کا دائرہ ریاض سے لے کر دنیا بھر تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ نمائش عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے بڑے اور خصوصی ایونٹس میں سے ایک ہے جو ایک لاکھ 97 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ یہاں مختلف گروپوں اور دلچسپیوں کے مطابق پروگرام اور تجربات کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔

اس سال کی نمائش نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک ترقی کے سفر کو جاری رکھا ہے۔ 2025 میں اس ایونٹ میں ایک ہزار 400 سے زائد نمائش کنندگان اور برانڈز نے حصہ لیا اور 91 ملین ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا۔
2026 میں نمائش کے رقبے میں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 30 ہزار مربع میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ نمائش فالکنری، ہنٹگ، ٹریول، ایڈونچر، ہیریٹیج، کلچراور تفریح کا ایک جامع امتزاج پیش کرتی ہے۔
اس میں فیوچر فالکنز اور شلایل میوزیم کے ساتھ فشنگ، ہائیکنگ، سفاری شوٹنگ، ڈیزرٹ ہنٹنگ، فور ویل ڈرائیونگ، فالکن ٹریننگ اور لوک پرفارمنسزشامل ہیں۔
