Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولمپکس 1996 سے ورلڈ کپ 2026 تک: سعودی فٹبال کی اٹلانٹا میں واپسی

ریاست جارجیا میں واقع اٹلانٹا شہر ٹرانسپورٹیشن اور کاروبار کا ایک بہت بڑا مرکز ہے (اٹلانٹا میگزین)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم شہروں میں سے ایک اٹلانٹا بھی ہے جو ٹورنامنٹ میں میچوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ شہر جنوبی امریکہ میں کھیل، معیشت اور تعلیمی تاریخ کے حوالے سے مشہور ہے۔
ریاست جارجیا میں واقع اٹلانٹا شہر ٹرانسپورٹیشن اور کاروبار کا ایک بہت بڑا مرکز ہے جس کا جدید اور وسیع انفراسٹرکچر اسے امریکہ اور دنیا بھر کے دوسرے بڑے شہروں سے جوڑتا ہے۔
یہاں کے ہارٹس فیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے جو 160 سے زائد ڈومیسٹک اور 80 سے زیادہ انٹرنیشنل شہروں کے لیے پروازیں فراہم کرتا ہے۔
یہ شہر دنیا کی چند بڑی کمپنیوں کا گھر ہے جس میں کوکا کولا، ڈیلٹا ایئر لائنز، یو پی ایس اور ہوم ڈیپو شامل ہیں اور اسی وجہ سے اسے لاجسٹکس، ریٹیل اور ایجادات ایک اہم مرکز مانا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اٹلانٹا کی سعودی کھیلوں کی بھی ایک خاص یاداشت ہے۔
اس نے 1996 اولمپک گیمز میں فٹبال کے مقابلوں کی میزبانی کی جس میں سعودی اولمپک ٹیم نے حصہ لیا۔

سعودی عرب اور سپین کے درمیان اٹلانٹا میں میچ ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)

اب تقریباً تین دہائیوں بعد یہ شہر ایک بار پھر فٹبال کے عالمی منظر نامے پر ابھر رہا ہے کیونکہ یہاں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ منعقد ہو رہے ہیں جن میں سعودی عرب اور سپین کے درمیان ہونے ہونے والا سنسنی خیز مقابلہ بھی شامل ہے۔
اٹلانٹا کی جانب سے ورلڈ کپ کی یہ میزبانی اس کے کھیلوں کے شاندار ورثے، معاشی طاقت، بہترین تعلیمی اداروں اور ثقافتی تنوع کے خوبصورت ملاپ کو ظاہر کرتی ہے۔ 

 

شیئر: