Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں،پاکستان

  اسلام آباد...ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چا ہئیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے جمعرات کو بریفنگ میں کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔کئی کشمیری نوجوانوں کی مسخ لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی کشمیر میں مظالم کی مذمت کی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ۔ امریکی سینیٹرز نے بھی دورہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک اب پاکستان میں موجود نہیں۔ اسے افغانستان سے چلایا جارہا ہے۔ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے متعدد رہنماوں کا مارا جانا ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔

 

شیئر: