Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عدلیہ_ہمارا_فخر

چیف جسٹس ثاقب نثار اور پاکستانی عدالتوں کی جانب سے کیے جانے والے دلیرانہ فیصلہ پر پاکستانی ٹویٹر صارفین خوش نظر آرہے ہیں اور ٹوئٹر پر عدلیہ کے حق میں ٹویٹس کر رہے ہیں۔ 
خرم عباسی نے ٹویٹ کیا : پاکستان کا عدالتی نظام جنوبی ایشیا کے عدالتی نظاموں میں سب سے بہتر ہے۔ پاکستان کی عدالتوں میں 18 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں جبکہ بھارت میں 32 کروڑ اور بنگلہ دیش میں 32 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں۔
صابر حسین سید نے ٹوئٹ کیا : کرپٹ حکمرانوں کے شکنجے میں گھٹ گھٹ کر جینے کے بعد آخر کار پاکستانی قوم عدلیہ کی وجہ سے سکھ کا سانس لے رہی ہے۔
مونا اعوان کا کہنا ہے : ایسا پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ عدلیہ کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر میرٹ پر فیصلے کر رہی ہے۔
سید شہریار نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو ایک موقع دیا ہے اور ہر پاکستانی کو چیف جسٹس کے ساتھ قدم ملا کر چلنا چاہیے تاکہ کرپشن کو ہرایا جا سکے۔
دعا زہرا کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے : پاکستانی عدلیہ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔
حاجی وارسک نے ٹویٹ کیا : ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ موجودہ پاکستانی عدلیہ کسی چور ، مکار اور گنڈوں کو چھوڑنے والی نہیں ہے۔
فرح خان نے کہا : ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ ڈان لیکس کے معاملے کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ بھی عوام کے سامنے لائیں۔
محمد نعیم نے ٹویٹ کیا : پاکستانی قوم کا اعتماد عدالتی نظام پر دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ چیف جسٹس کے زیر نگرانی ہماری عدلیہ بہت سے زیرالتوا مقدمات کو تیزی سے نمٹا رہی ہے۔
حفضہ ابیر نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی ہمارے عدالتی نظام کو قائم و دائم رکھے۔
انجم فاروقی کا کہنا ہے : ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ اسی طرح کام کرتی رہے گی اور یہی راستہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائے گا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں