Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس؟

اسلام آباد:  حزب اختلاف کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں اے پی سی کے انعقاد کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا امکان ہے جس کا مقصد تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں حکومت کے خلاف قرارداد لانے کی تجویز دی تھی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 اکتوبر تک کل جماعتی کانفرنس بلائی جا سکتی ہے جس کی میزبانی مولانا فضل الرحمن کریں گے اور دیگر انتظامات بھی وہ خود ہی کریں گے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے تاریخ سے متعلق آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور دیگر جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔ اے پی سی کی تاریخ سے متعلق دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

شیئر: