Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: خاتون سرکاری افسر نے مثال قائم کردی

پشاور:  خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب نے اپنی سرکاری ذمے داریوں سمیت ماں کا فرض نبھاتے ہوئے کام کرتے ہوئے ایک مثال قائم کردی۔ ذرائع کے مطابق تجاوزات اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف آپریشن کے دوران خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپنی شیرخوار بچی کے ہمراہ گود میں اٹھائے کام میں مصروف رہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق  سارہ تواب روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کی چیکنگ کرتی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی منفرد مصروفیت کے باعث سارہ تواب نہ صرف مقامی افراد اور شہریوں میں مقبولیت حاصل کر گئی ہیںبلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی ذمہ داری اور فرض شناسی کی مثالیں پیش کی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے قلیل عرصے میں پشاور میں تجاوزات مافیا، گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کو نہ صرف نکیل ڈالی ہے بلکہ سیکڑوں کو جیل بھی بھجوایا۔
 

شیئر: