Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جتنی دولت کمائی جائے گی، اتنے ٹیکس ملیں گے‘ عمران خان

انقرہ: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے 2 روزہ دورہ ترکی کے دوسرے روز کہا ہے کہ پاکستان 1960ءمیں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل تھا اور ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا تھا تاہم 1960ءکے بعد کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنلائزیشن کی پالیسی سے ملکی معیشت تباہ ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کے طابق ترک دارالحکومت انقرہ میں مقامی بزس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کررہی ہے اور ملک میں ماحول سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے مطابقت رکھنے والا بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ہمارے سامنے چین کی بہترین مثال موجود ہے۔ جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی زیادہ ٹیکسز ملیں گے جبکہ کرپشن کی وجہ سے صنعت و معیشت دونوں تباہ ہوتے ہیں۔
 

شیئر: