Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑا اور سلمان خان کا نیا اعزاز کیا؟

پرینکا کا نام اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2019 کے دوران 27 لاکھ سے زائد مرتبہ سرچ کیا گیا، فوٹو: اردو نیوز
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی انڈین سلیبرٹی قرار دی گئی ہیں جبکہ بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایک امریکی ایجنسی کی حالیہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پر پرینکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور اس کا نقطہ عروج دسمبر 2018 تھا جب انہوں نے امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس سے شادی کی۔
 بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسی ’سم رش‘ کا کہنا ہے کہا کہ پرینکا کا نام اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2019 کے دوران 27 لاکھ سے زائد مرتبہ سرچ کیا گیا جبکہ سلمان خان کا نام 18 لاکھ سے زائد مرتبہ سرچ کیا گیا۔

 

خیال رہے کہ پرینکا اور نک جونس یکم دسمبر کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔  پرینکا ان دنوں اپنی نیٹ فلیکس کی فلم ’دی وائٹ ٹائیگر‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں انڈیا میں ہیں۔
’وائٹ ٹائیگر‘ آراویند آدیگا کی نوبل انعام یافتہ ناول کی فلمی تشکیل ہے۔ اس فلم کے مرکزی کردار رامین بھرانی ادا کر رہے ہیں۔ فلم ایک ایسے سیلف میڈ آدمی کی کہانی ہے جو ایک چائے کی دکان پر کام سے کیریئر کا آغاز کرتا ہے اور اپنی محنت سے ایک بڑے شہر کا ایک اہم کاروباری فرد بن جاتا ہے۔ فلم کے کرداروں میں راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔
ڈزنی کی فلم ’فروزن ٹو‘ میں السا کی آواز کو پرینکا نے ڈب کیا ہے۔ ان کی کزن پرینیتی چوپڑا نے ’السا‘ کی بہن ‘اننا‘ کی آواز کی ڈبنگ کی ہے۔
خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا کی نئی فلم ’دی سکائی از پنک‘ پر ناقدین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ باکس آفس پر اس فلم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: