Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فوجی محاذ آرائی سے عالمی امن متاثر ہو گا‘

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے تنبیہ کی ہے کہ ’ایران کے ساتھ فوجی محاز آرائی پوری دنیا کے امن اور استحکام کو متاثر کر سکتی ہے۔‘
جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے امریکہ کی جانب سے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی سخت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔
ان کا یہ بیان خلیج کے اس پانچ روزہ دورے کے آغاز میں سامنے آیا ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد جنگ کے خدشے کی وجہ سے غیر یقینی کا شکار ہو گیا تھا۔
جاپانی وزیراعظم نے ان خدشات کے دور ہوتے ہی مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اتوار کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں خطے میں کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی وزارت خارجہ کی ترجمان مساتو اوہتاکا کے مطابق ’وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی فوجی محازآرائی نہ صرف خطے کے امن و استحکام پر اثرانداز ہوگی بلکہ اس سے پوری دنیا کا امن و استحکام بھی متاثر ہوگا۔‘
ایبے نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ ’وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کریں۔‘
ترجمان نے مزید بتایا کہ ’دو رہنماؤں نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی پر کام کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں انٹیلی جنس کارروائیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے ٹوکیو کے جنگی جہاز اور پیٹرولنگ طیاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا تاہم جاپان خطے میں امریکہ کی زیرقیادت اتحاد میں شامل نہیں ہو گا۔
مساتو اوہتاکا کا کہنا تھا کہ ’ایبے نے سعودی عرب کی جاپان کو تیل کی مسلسل فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جاپان کے وزیراعظم متحدہ عرب امارات اور اومان کا بھی دورہ کریں گے۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں