Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ’صحرائی پولو ٹورنامنٹ‘ کا افتتاح 

العلا صحرائی پولو کے مقابلے کے لیے بہترین مقام ہے فوٹو: عکاظ
سعودی عرب کے تاریخی مقام العلا میں دنیا کے پہلے صحرائی پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ العلا رائل کمیشن نے سعودی پولو آرگنائزیشن کے تعاون سے طنطورة سیزن 2 کے تحت اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق العلا کے صحرائی پولو مقابلے میں نمایاں عالمی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں ایڈولوو گامبیاسو شامل ہیں جو پوری دنیا میں پولو کے معروف کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔
وہ لیڈولوینا ٹیم کے بانی ہیں اور اس وقت پولو کے عالمی چیمپیئن بھی ہیں۔
مقابلے میں ڈیوڈ اسٹرلنگ اور باولو میکڈونو بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ دونوں لیڈولوینا ٹیم کے ایوارڈ یافتہ ہیں۔ مقابلے میں ارجنٹینا کے پولو سٹار نیچو ویگرس بھی شریک ہیں۔

صحرائی پولو مقابلے میں نمایاں عالمی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں فوٹو: الشرق الاوسط

ٹورنامنٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمرو المدنی نے بتایا کہ ’سعودی عرب اپنے ثقافتی اور انسانی ورثے کے تحفظ اور تاریخی مقامات کے حیران کن مناظر سے پوری دنیا کو متعارف کرانے کے لیے پروگرام منعقد کررہا ہے۔ العلا کا علاقہ اپنی تاریخ ، تہذیب اور تمدن کے حوالے سے پوری دنیا کے منفرد مقامات میں شمار کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ طنطورة سیزن 2 کے تحت صحرائی پولو مقابلے کی میزبانی العلا کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش ہے۔
سعودی پولو آرگنائزیشن کے چیئرمین عمرو زیدان کا کہنا ہے کہ ’صحرائی پولو ٹورنامنٹ نہ صرف یہ کہ نئے تصور کا غماز ہے۔‘

سعودی پولو آرگنائزیشن کا قیام جولائی 2018 میں عمل میں آیا تھا فوٹو: الشرق الاوسط

سعودی پولو آرگنائزیشن کا قیام جولائی 2018 میں عمل میں آیا تھا۔ العلا صحرائی پولو کے مقابلے کے لیے بہترین مقام ہے۔
طنطورة سیزن 2 کا دورانیہ 12 ہفتے کا ہے جس میں تمام افراد سب کی پسند کا خیال رکھا گیا ہے۔
اس سیزن میں مہمانوں کو تاریخی مقامات کی سیر کے علاوہ عالمی گلوکاروں اور فنکاروں کے شو میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔

شیئر: