Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس ہلٹن: ’سعودی عرب خوبصورت اور عوام زبردست‘

سعودی عرب میں سب لوگوں نے میر ی پذیرائی کی فوٹو: سوشل میڈیا
انٹرنیشنل فیشن ماڈل ’پیرس ہلٹن‘ نے سعودی عرب کی سیر و سیاحت کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ’ سعودی عرب میں سب لوگوں نے میر ی پذیرائی کی۔ وہ میرے ساتھ بڑے شائستہ تھے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیرس ہلٹن جو انٹرنیشنل ہلٹن ہوٹلزچین کے مالک کی وارث ہیں۔ ابوظبی میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ’میلکن انسٹی ٹیوٹ کانفرنس‘ میں شرکت کی تھی۔
 اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کیے۔
 انہو ںنے کہا ’میں نے بڑا اچھا وقت گزارا۔ سعودی عرب خوبصورت ہے اور اس کے عوام زبردست ہیں‘۔

پیرس ہلٹن نے دبئی کی بھی تعریف کی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس ہلٹن اس سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کرچکی ہیں۔ ان کا کہناہے’ سعودی عرب سحر آفریں علاقہ ہے۔ یہاں کے ہوٹل، مارکیٹیں، روزگار کے مواقع اور عوام بہت عظیم ہیں‘۔
پیرس ہلٹن نے دبئی کی بھی تعریف کی ہے۔
پیرس ہلٹن کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر گیارہ ملین سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 17ملین ہے۔
یاد رہے کہ پیرس ہلٹن میلکن انسٹی ٹیوٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔ یہ منی ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس کہلاتی ہے۔ اس میں دنیا بھر کے اقتصادی، سیاسی اور سرمایہ کاری امور کے قائدین جمع ہوتے ہیں۔ 
کانفرنس میں ماحولیات ، خلا اور تجارتی جنگ جیسے عالمی موضوعات زیر بحث آتے ہیں۔ 
 

شیئر: