Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان: کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

کو رونا وائرس لبنانی خاتون میں پایا گیا جو ایران سے یہاں پہنچی تھی۔فوٹو :عرب نیوز
لبنان میں جمعے کو نئے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا دو دیگر مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید دو کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں بنگلہ دیشی اور فلپائنی شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت حسن حماد نے کہا کہ ’آج کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’کورونا وائرس 45 سالہ لبنانی خاتون میں پایا گیا جو ایران کے شہر قم سے یہاں پہنچی تھی۔‘

 وزیر صحت کا کہنا تھا دو دیگر مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ہسپتال کے ذرائع نے جہاں اس خاتون کا علاج کیا جارہا ہے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’متاثرہ خاتون ایران سے تیز بخار کے ساتھ لوٹی تھی تاہم اب اس کی حالت مستحکم ہے۔‘
وزیر صحت نے مزید کہا کہ ’ایران سے آنے والی ایک ہی پرواز میں سوار تمام افراد سے صحت کے حکام نے رابطہ کیا تھا۔ ایران سے واپس آنے والے ہرایک شخص کو دو ہفتے تک نگرانی میں رکھا جائے گا‘۔
یاد رہے کہ تہران نے اب تک سارس جیسے وائرس سے چار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو :العربیہ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 236 تک پہنچ چکی ہے۔
دریں اثناءالعربیہ نیٹ کے مطابق کویت کی قومی فضائی کمپنی نے ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ’یہ اقدام کرونا وائرس کے خدشے کے باعث کویتی وزارت صحت اور شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل عراقی فضائی کمپنی نے بھی ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: