Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں کورونا کے پہلے مریض کا انکشاف

کرونا کے شکار شہری میں وائرس کی علامتیں پائی گئی ہیں ( فوٹو: العربیہ)
بحرین کے سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کے پہلے مریض کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بحرینی شہری ہے جسے ابراہیم خلیل کانو قرنطینہ سینٹر کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا کے شکار شہری میں وائرس کی علامتیں بھی پائی گئی ہیں۔
بحرینی وزارت صحت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’مریض کے ساتھ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق معاملہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ میل جول رکھنے والے تمام افراد کو سخت طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کرونا وائرس کے انسداد کے لیے وبا زدہ ملکوں سے آنے والے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی طور پر 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو، چھینکیں آئیں، کھانسی ہو یا سانس لینے میں دشواری ہو تو قریبی ہسپتال سے فوری رجوع کریں۔
 

شیئر: