Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے دو نئے مریضوں کا انکشاف

دو نئے مریضوں کو چینی مریض سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں کورونا کے دو نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جنہیں چین کے ایک مریض سے میل جول کی وجہ سے وائرس لگا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق نئے مریضوں کا تعلق طبی عملے سے ہے۔ ان میں سے ایک فلپائنی ہے جس کی عمر 34 سال ہے جبکہ دوسرا مریض بنگلہ دیشی ہے جس کی عمر 39 سال ہے۔
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے شکار مریضوں سے میل جول رکھنے والے عملے کا معائنہ ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے وزارت کی طرف سے احتیاطی تدابیر انتہائی سخت ہیں۔ انہی احتیاطی تدابیر کی بدولت دو نئے مریضوں کا انکشاف ممکن ہوا ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’دو نئے مریضوں کے بعد اب ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جن میں سے 3 مکمل شفایاب ہوگئے ہیں۔‘
وزارت نے زور دے کر کہا ہے کہ ’معاشرے کو وبائی بیماری سے بچانے کے لیے اعلیٰ معیار اور سخت تدابیر پر عمل ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا قابو میں ہے۔‘
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے طور پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صحیح خبریں مستند ذرائع سے حاصل کریں۔

شیئر: