Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیش کش

ٹرمپ کے مطابق ’کشمیر پر ثالثی کے حوالے سے میں جو کچھ کر سکتا ہوں اس کے لیے تیار ہوں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کشمیر پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق منگل کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوز بریفنگ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پر کوئی دو آرا نہیں کہ دہشت گردی ایک مسئلہ ہے،’لیکن میرے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ’بہت ہی اچھے‘ تعلقات ہیں۔‘
کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے پر ثالثی کے حوالے سے میں جو کچھ کر سکتا ہوں اس کے لیے تیار ہوں۔‘

 

انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’امید ہے کہ یہ اس سال کے اختتام تک ہو جائےگا‘ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ امریکہ کو منصفانہ طریقے سے ڈیل کیا جائے۔‘
نڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جب ٹرمپ سے دہلی میں پرتشدد مظاہروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم مودی سے بات کی ہے۔‘ تشدد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ انڈیا پر منحصر ہے کہ اس معاملےکو کس طرح ڈیل کرتا ہے۔‘
’ہم نے مذہبی آزادیوں کے حوالے سے بھی بات کی، وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو مذہبی آزادیاں حاصل رہیں۔ انہوں نے اس پر بہت زیادہ کام کیا ہے۔ میں نے انفرادی حملوں کے بار ے میں سنا ہے لیکن میں نے اس سے متعلق گفتگو نہیں کی اور یہ انڈیا پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات کرتا ہے۔‘

شیئر: