Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی‘

پیٹرول پانچ روپے کمی کے بعد 111 روپے 60 پیسے لیٹر ہو گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سنیچر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت پانچ روپے کم کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
 نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے کمی کے بعد فی لیٹر 116 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 111 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

 

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت پانچ روپے کمی کے بعد 127 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 122 روپے 26 پیسے ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے کمی ہوئی ہے ، اس کی پرانی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر تھی جو اب 92 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں سات روپے کمی ہوئی ہے اور یہ 84 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 77 روپے 51 پیسے تک آگئی ہے۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔
وزارت پیٹرولیم کے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے (یکم مارچ) سے ہوگا۔

شیئر: