Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 11 افراد ہلاک، 22 زخمی

بارشوں میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو: پی ڈی ایم اے)
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 38 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک مکان کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے ریسکیو 1122 نے سنیچر کو ٹویٹ کیا کہ نوشہرہ کے علاقے خٹ کلے زمان میں ایک ہسپتال کے قریب گھر کی چھت گر گئی جس میں 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ان میں دو بچے موقع پر ہلاک ہوئے۔
جمعے کی شب پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک گھر کی چھت گرنے سے دو بچے ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل، پانچ مارچ کو ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے تین بچے  ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

نوشہرہ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کےساتھ رابطے میں ہے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: