Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بحرین پہنچ گئے

’منامہ میں منعقد ہونے والی خلیج تعاون کونسل اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود بحرین پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ دارالحکومت منامہ میں منعقد ہونے والی خلیج تعاون کونسل اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
اسی ضمن میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی-بحرینی رابطہ کونسل کے چوتھے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان الخبر سے شاہ فہد پل کے ذریعے بحرین پہنچے تو بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔
استقبال کرنے والوں میں وزیر ایوانِ وزیراعظم شیخ عیسیٰ بن سلمان بن حمد آل خلیفہ، سعودی عرب میں بحرین کے سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن آل خلیفہ اور بحرین میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری بھی شامل تھے۔
قبل ازیں ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود آج بدھ کو خلیجی تعاون کونسل کے اعلیٰ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کرنے بحرین روانہ ہوئے ہیں۔‘

شیئر: