Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مریض 74 ہوگئے

نئے مریضوں میں سے تین اٹلی کےباشندے ہیں ۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کورونا کے مزید 15 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے ۔ وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 74 ہو چکی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکری نیوز ایجنسی ’وام‘  کی جانب سے جاری بیان کا حوالے دیتے ہوئے  ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ ’امارات میں کورونا کے مرض میں مبتلا مریضوں میں سے 12  شفایاب ہو چکے ہیں‘۔
جن نئے مریضوں کی تصدیق ہووی ہے ان میں سے تین اٹلی کےباشندے ہیں ۔

تمام مریضوں کو عالمی طبی اصولوں کے مطابق ’قرنطینہ ‘ میں رکھا گیا ہے۔(فوٹو سوش میڈیا)

امارات، سری لنکا، برطانیہ اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے 2،2 مریض ہیں جبکہ جرمنی ، جنوبی افریقہ ، تنزانیہ اور ایران کا ایک ایک شہری ہے۔
اماراتی وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہرہے انہیں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔
احتیاط کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے تمام مریضوں کو عالمی طبی اصولوں کے مطابق ’قرنطینہ ‘ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ کورونا سے بچاو کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جارہا ہےاس ضمن میں لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ صحت کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں‘۔
 

شیئر: