Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے فضائی عملے میں کورونا کا پہلا کیس

فضائی میزبان کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
پاکستان کی قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)  کے ترجمان نے پی آئی اے کے فلائیٹ کریو میں کورونا وائرس کے پہلے مثبت کیس کی تصدیق کی ہے۔
عملے میں شامل فضائی میزبان میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق فضائی میزبان نے تین روز قبل اوسلو سے اسلام آباد سفر کیا تھا جبکہ فضائی میزبان نے اسلام آباد سے جدہ کی پرواز میں بھی فرائض سر انجام دیے تھے۔
پی آئی اے نے کورونا وائرس کے مثبت مریض کے ساتھ دیگر پائلٹ سمیت تمام فلائٹ کریو کو شامل 22 افراد کو آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کے نمونے حاصل کرنے کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 760 ہو چکی یے جبکہ اب تک 4  افراد ہلاک ہوئے ہیں.

شیئر: