Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرنطینہ میں لوڈو: ’سمارٹلی کھیلو اور جیتو‘

لوڈو انٹرنیٹ کے بیشتر پلیٹ فارمز پر معروف گیمز میں شمار ہوتی ہے (فوٹو سوشل میڈیا)
بچپن ہر انسان کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہوتا ہے جس کی یادیں بڑھاپے تک بھی اس کا پیچھا کرتی ہیں اور ایک بار پھر ماضی میں لوٹ جانے کی خواہش ضرور کرتا ہے۔
جب بات ہو بچپن کی تو اس زمانے میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلے جانے والے کھیل بھی ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ 
یوں تو آپ سب ہی کا بچپن مختلف کھیلوں کی حسین یادوں سے بھرا ہوگا مگر لوڈو ایک ایسا کھیل ہے جو آج بھی اتنا ہی مقبول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب لوڈو موبائل فونز پر بھی کھیلی جاسکتی ہے۔
اور اب جب لوگ کورونا وائرس کے پیش نطر سماجی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں تو ایسے میں انہوں نے گھر میں بیٹھے ہوئے اپنی نئی مصروفیت ڈھونڈ نکالی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین وقتا فوقتا کورونا وائرس کے پیش نظر گھروں پر رہتے ہوئے کی جانے والی سرگرمیاں دوسروں سے شیئر کرتے ہیں۔ ایسے میں بہت سے صارفین نے اسی روایتی کھیل لوڈو کے ڈیجیٹل ورژن کی مصروفیت کو اپنی ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔
راہول شرما نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں لوڈو ایپلیکیشن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘لوڈو بھی یہی کہتی ہے، سمارٹلی کھیلو اور جیتو۔‘

دینو نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل نے لوڈو سٹار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ُہر سال میں چند ہفتوں کے لیے ایک لوڈو سٹار فیز سے گزرتی ہوں اور اس بار یہ مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔‘

خرد حسین نامی ٹوئٹر صارف نے لوڈو سٹار کھیلنے کے خواہشمند دوسرے افراد کو مدعو کرتے ہوئے اپنی ٹائم لائن پر پوچھا ‘کوئی لوڈو سٹار کھیلنا چاہے گا؟‘

لوڈو یا لوڈو سٹار کھیلنے والے وقتا فوقتا کورونا وائرس کی احتیاطوں کو بھی اپنی ٹائم لائنز کی زینت بنا رہے ہیں۔ کمار منیشن نامی ایک ہینڈل نے اسی پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ‘لوڈو اور شطرنج کھیلتے ہوئے اہل خانہ کے ہمراہ رہنا انمول ہے۔‘

سماجیات کے ماہرین لوڈو اور دیگر بورڈ گیمز کو اہلخانہ یا دیگر کھلاڑیوں سے مضبوط تعلق بنانے کی وجہ بھی مانتے ہیں۔ روایتی کھیل ہونے کے ناطے سوشل میڈیا صارفین اسے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بورڈ پر بھی کھیلتے دکھائی دیے۔ بالی وڈ اداکار ستیش کوشک نے بھی گھر سے باہر نہ جانے کا پیغام دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لوڈو کھیل رہے ہیں۔
لوڈو کے بہت سے چاہنے اور اسے کھیلتا پسند کرنے والوں کے درمیا کچھ سوشل میڈیا صارف ایسے بھی رہے جو تصویر کا دوسرا رخ دکھانے کی کوشش کرتے رہے۔ ایوی ایشن اور ٹریننگ سمیت متعدد شعبوں سے وابستہ رہنے والے اعظم جمیل نے لکھا ’جو ہمیں لوڈو کھیلنے کا مشورہ دے رہے ہیں وہ یاد رکھیں یہ عام خاندانوں میں متعدد اختلافات، جھگڑوں اور تنازعات کی بنیادی وجہ بھی ہے۔‘

لوڈو سٹار ڈیجیٹل گیم ہے جو گوگل پلے، ایپل ایپ سٹور اور فیس بک پر موجود ہے۔ تینوں پلیٹ فارمز پر اس کو پانچ ریٹنگ پوائنٹس میں سے سوا چار سے پانچ پوائنٹس تک دیے گئے ہیں۔
ایک انڈین سوفٹ ویئر ہاؤس سمیت مختلف ڈیجیٹل پبلشرز کی جانب سے تیار کر کے انٹرنیٹ پر مہیا کی گئی گیم کو صارفین اپنے اپنے فونز پر لوڈ کر کے اکیلے کھیلنے کے علاوہ انٹرنیٹ سے کنیکٹ دوسرے صارفین کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: