Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد میں لاک ڈاؤن

اندرون ملک کی تمام پروازیں 26 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گی۔  فوٹو اے ایف پی
حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین القوامی پروازوں کے بعد اب ملک بھر میں مقامی پروازیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے تمام مقامی پروازیں بندکر دی جائیں گی۔  دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے دار الحکومت اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق تمام ایئر لائنز سے مشاورت کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق مال بردار جہازوں اور خصوصی پروزوں پر نہیں ہوگا۔ 
اندرون ملک کی تمام پروازیں 26 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گی۔ 
اس سے قبل سول ایوی ایشن نے سندھ کے شہر کراچی اور سکھر ایئر پورٹ کی مقامی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پیر کے روز کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کر لی گئی تھی اور ٹرین سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں۔
بین الاقوامی پروازیں 21 مارچ سے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے دی گئی تھیں۔ اس سے قبل بھی ی آئی اے نے بھی اپنی تمام پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا تھا کہ پروازوں پر پابندی کا اطلاق سفارت کاروں اور مال بردار جہازوں پر نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو دو ہفتوں کے لیے جزوی طور پر لک ڈاؤن کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں تمام سکولز، کالجز، شاپنگ مالز، ریسٹوریٹس  نجی دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔
سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کو ایک بجے تک کام ہوسکے گا۔

شہر میں ہر قسم کے مذ ہبی اور معاشرتی اجتمعاعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

شہر کے اندر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 میٹرو بس سروس صبح ساڑھے آٹھ ساڑھے دس اور ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی تاہم میٹرو میں مسافروں کو ایک سیٹ کے فاصلے سے بیٹھنا لازمی قرار دیا گیا ہے.
اسلام آباد میں ٹیکسی اور کیب سروس معطل نہیں ہوگی جس کے بارے میں قواعد و ضوابط بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
شہر میں ہر قسم کے مذہبی اور معاشرتی اجتمعاعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم پناہ گاہیں اور لنگر خانے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
تمام ہسپتالوں میں اوپی ڈی سروس معطل جبکہ ایمرجنسی سروس بحال رہے گی۔
سرکاری افسران، میڈیکل ایمرجنسی والے افراد، قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مثتثنی ہونگے۔
ضروری سامان, میڈیکل ادویات یا اشیاء خرد و نوش خریدنے کے لیے جانے والے افراد پابندی سے منتثنیٰ ہونگے۔ پرائیویٹ گاڑی میں ایک ہی شخص کی اجازت ہوگی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں استثنی ہوگا۔
سفر کرنے والے تمام افراد کو قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

شیئر: