Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں نو ڈاکٹرز کورونا وائرس ہلاک

اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ سات ہزار 503 ہلاکتیں ہو چکی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
فلپائن میں کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اب تک نو ڈاکٹڑز خود اس وبا کا شکار بن کر ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک میں ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ذاتی حفاظت کی اشیا کی کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔
فلپائن کے ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا سے نو ڈاکٹروں کی ہلاکت کے اعلان نے ان اندیشوں کو تقویت دی ہے کہ فلپائن میں وائرس سے پیدا ہونے والا بحران اس سے کہیں بدتر ہے جو کہ سرکاری طور پر بتایا جا رہا ہے۔ 

 

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد صرف 38  ہیں۔
ساڑھے 55  لاکھ آبادی والا لوزون جزیرہ لاک ڈاؤن کے دوسرے ہفتے میں ہے۔ تاہم طبی کارکناں کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود وائرس کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
فلپائن ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق وائرس سے 9 ویں ڈاکٹر ہلاک ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ذاتی حفاظت کا سامان مہیا نہیں کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نائب صدر بینیٹو ایٹنزا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اگرمیرے اختیار میں ہوتا تو میں سب سے پہلے طبی عملے کا ٹیسٹ کرواتا اور پھر ایک ہفتے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کراتا۔‘
’ڈاکٹر خود بھی وائرس کے پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔‘
منیلا کے سب سے بڑے ہسپتال نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ ہسپتال میں مریض رکھنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔
سینکڑوں کی تعداد میں طبی علمہ کورونا کے مریضوں کا علاج کے بجائے خود قرنظینہ میں ہیٹھ گئے ہیں کیونکہ ان میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہے۔

منیلا کے سب سے بڑے ہسپتال نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ ہسپتال میں مریض رکھنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

مڈیکل سٹی ہسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ہم کورونا کے نئے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرتے تو ہماری ہیلتھ کیئر ڈیلیوری کا نظام دھڑام سے گر جائے گا۔
ہسپتال کا کہنا ہے کہ ایک طرف وائرس کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال میں داخلے کے لیے لائن لگی ہوئی ہے تو دوسری طرف ہمارے سٹاف کے 130  ممبران قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔‘
ماکاتی میڈ جو کہ اب تک 700  سے زیادہ کیسز دیکھ چکے ہیں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے کئی ایک فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور نرسوں کا علاج ہو رہا ہے۔
صرف منگل کو پورے ملک میں دو ہزار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کورونا سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتیں

کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21 ہزار 873 ہو گئی ہیں۔  دنیا کے 182  ممالک میں چار لاکھ 81 ہزار 300 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

 منگل کو فلپائن میں میں دو ہزار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ان میں سے ایک لاکھ سات ہزار 110 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں سات ہزار 503 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 74  ہزار 386 ہیں۔
دریں اثنا سپین میں بھی ہلاکتیں چین سے بڑھ گئی ہے اور اب تک چار ہزار 89 لوگ اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کھو بیٹھے ہیں۔  چین میں اب تک تین ہزار 287  ہلاکتیں ہو چکی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 81 ہزار 285 ہیں۔ جب کہ 74  ہزار 51 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وائرس سے زیادہ متاثر ممالک میں ایران دو ہزار 234 ہلاکتیں اور فرانس میں 13 سو31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

شیئر: