Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان:24 گھنٹوں میں397 کورونا کیسز، کُل 50 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض کراچی میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ملک میں اب تک اس بیماری سے 50 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد تین ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کا صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 493 ہے جب کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد 881 ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا کیس ساحلی شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
ملک میں اب تک اس بیماری کا شکار ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 257 ہو گئی ہے جب کہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرد کی تعداد بڑھ کر 405 ہو گئی ہے جب کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو اب 210 تک پہنچ گئے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف شہروں میں 191 جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 82 ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کل 15  کسیز سامنے آئے ہیں، ایک مریض صحت یاب ہوا ہے جب کہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے جمعے کو پاکستان کے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

شیئر: