Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے موسم کا حال سنایا پھر میوزک بجایا

اوون وائن ایونز کی ویڈیو کو 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں (تصویر: انسٹاگرام)
دنیا میں ہر طرف کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور گھروں میں رہنے پر بھی مجبور ہیں لیکن ایسے میں اکثر سوشل میڈیا پر تفریح فراہم کرنے والی منفرد اور دلچسپ چیزوں کو صارفین خاصا پسند کرتے ہیں جب کہ ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل بھی بہت ہوتی ہیں۔
چند دن قبل ایک ڈاکٹر کی ویڈیو بہت پسند کی گئی جس میں وہ دیگر سٹاف کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا اوون وائن ایونز کے ساتھ ، جو ان دنوں ورک فرام ہوم کی پالیسی اپناتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نارتھ کے لیے موسم کا حال بتاتے ہیں۔
ویدر مین اوون وائن ایونز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسم کی پیش گوئی ختم کرتے ہی انہوں نے بی بی سی نیوز کے تھیم ٹیون پر زبردست ڈرم بجایا۔

 

ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'جب مجھے گھر سے کام کرنے کے لیے کہا گیا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ مجھ سے میوزک بجانے کی توقع بھی کریں گے۔'
یہ ویڈیو یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
ٹوئٹر پر اب تک اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔
ٹوئٹر صارف پال کارمیکل نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ ایک بہت عمدہ آئیڈیا تھا، مجھے اس کی ہی ضرورت تھی بہت شکریہ ۔ ڈیان کو آپ پر فخر ہو گا کہ شمال مغرب کا موسم صحیح ہاتھوں میں ہے۔'

وین گرلز نے لکھا کہ 'یہ سب سے اچھی چیز تھی، ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں اس کی ضرورت تھی، ایسا ہفتے میں ایک بار ضرور ہونا چاہیے۔'

ٹوئٹر صارف لی ٹوڈ نے لکھا کہ 'بلاشبہ بہترین ! لیکن ڈرم بجاتے ہوئے آپ کا ایک بال بھی خراب نہیں ہوا۔'

مائیک فوکس نے لکھا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران آپ کے ہمسائے آپ کو بہت پسند کرتے ہوں گے۔'

 

شیئر: