Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 15 ہلاکتیں

کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24   گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق783  نئے کیسز کے ساتھ اب تک ملک میں کل 12 ہزار 132 کے لگ بھگ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

پاکستان میں دو ہزار 866 سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے.
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ کر پانچ ہزار 378 ہوگئی ہے۔ سندھ میں چار ہزار 232 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 793 جب کہ بلوچستان میں 722 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
 دارالحکومت اسلام آباد میں 235 جب کہ گلگت بلتستان میں 308 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 55 کورونا کیسز ہیں۔
مرنے والے 269 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 93، سندھ میں 78، پنجاب میں 81، بلوچستان میں 11ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین، تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں ایک لاکھ 44 ہزار 365 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک 1126 مریض اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ سندھ میں یہ ےعداد 802 ہیں۔
کے پی میں 485 اور بلوچستان میں 176 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اب تک 216 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جب کہ کشمیر میں یہ تعداد 32 اور اسلام آباد میں 29 ہے۔

شیئر: