Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب پولیس نے جوڑے کی شادی کرائی

شادی دیہرادون میں مئی 2 کو ہونی تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا کے شہر پونے میں ایک مارکیٹنگ پروفیشل اور ڈاکٹر کی شادی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں انجام پائی اور شادی کی رسم ’کنیادان‘ میں ایک پولیس آفیسر اور ان کی بیوی نے جوڑے کے والد اور والدہ کا کردار ادا کیا۔
آدتیا بشت اور نیہا کشواہا کی شادی ریاست اترکھنڈ کے شہر دیہرادون میں دو مئی کو ہونا طے پائی تھی، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریب شیڈول کے مطابق نہ ہوسکی۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ دونوں کی شادی مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ہوئی جس میں جوڑے کے والدین نے ویڈیو کال پر ناگپور اور دیہرادون سے شرکت کی۔ 
پولیس افسر پراساد کا کہنا تھا کہ گذشتہ مہینے آدتیا کے والد دیوندرا بشت نے پونے پولیس کے کنٹرول روم یہ پوچھنے کے لیے فون کیا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن کے دوران جوڑے کا دیہرادون جانا ممکن ہوگا۔ 'انہیں میرا نمبر یوں ملا کہ میں (پونے میں) ہداپسر پولیس سٹیشن کا نوڈل افسر ہوں۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ، 'جب ہم نے انہیں (آدتیا کے والد کو) بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس مقصد کے لیے نقل و حرکت ممکن نہیں، تو دیوندرا بشت نے پوچھا کہ کیا پولیس ان دونوں کی (پونے میں) شادی کروانے میں مدد کرسکتی ہے؟ میں نے اپنے سینیئرز سے بات کی جنہوں نے اجازت دے دی۔'

دلہا، الہن کی والدین نے ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

'ہم نے یہاں ایک ہال میں شادی کی تیاری میں مدد کی۔ میرے ایک ساتھی اہلکار منوج پٹیل اور ان کی اہلیہ نے ’کینادان‘ کی رسم  میں والدین کا کردار ادا کیے، جبکہ دونوں کے والدین نے ناگپور اور دہرادون سے ویڈیو لنک  کے ذریعے شرکت کی۔' 

شیئر: