Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کے سنگ مرمر پر شاہکار

جازان آرٹس مقابلے میں سعودی عرب میں چوتھی پوزیشن حاصل کی(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کی ایک خاتون آرٹسٹ نے سنگ مرمر کے ٹکڑوں اور ٹائلز پر مصوری اور آرٹ کے عمدہ نمونے تیار کرکے سب کوحیران کر دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خاتون آرٹسٹ کے مختلف رنگوں کی مدد سے تیار کیے گئے ان فن پاروں کو دیکھ کر آرٹ کے مداح اور دیگر شائقین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

سعودی عرب کی فائن آرٹ کی طالبہ اور آرٹسٹ رحاب خالد زکری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاکہ سازی ان کا بچپن سے شوق تھا۔
 پینٹگز بنانے کے اپنے اس شوق میں وہ مختلف شخصیات کے کارٹون تیار کرتی تھیں، جس کے بعد انہوں نے پورٹریٹ تیار کرنا شروع کر دیے۔

جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کارٹون سازی کے مقابلوں میں شمولیت اختیار کی تو ساتھ ہی اپنے منفرد فن پاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرنا شروع کر دیں۔
رحاب خالد نے بتایا کہ وہ آئل پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائنگ اور مصوری پر انحصار کرتی ہوں۔

اب انہوں نے اس سے ایک قدم آگے بڑھ کرمنفرد ٹائلوں اور سنگ مرمر کے ٹکڑوں پر آرٹ کے دلفریب نمونے تیار کرنے کا آغاز کیا ہے۔
رحاب خالد کو ان کی اسی فنی مہارت کے باعث سعودی عرب میں فیکلٹی آف ڈیزائن اینڈ آرکیٹیکچر میں شمولیت کا موقع فراہم ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فنکارہ نے بتایا کہ وہ بھاری ٹائلوں کو چھوٹے اور مختلف سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ان پر پینٹنگ کرتی ہیں اور انہیں آرٹ کےنمونوں میں تبدیل کرتی ہیں۔

اس فن کے دلدادہ اور عام لوگ بھی ان کی تیار کردہ پینٹنگز اور مختلف فن پاروں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔
 سعودی آرٹسٹ رحاب خالد زکری نے 2015ء اور 2016ء میں ڈرائنگ اور پینٹنگ کے بہت سے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے جازان میں آرٹس کے ایک مقابلے میں سعودی عرب میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

شیئر: