Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جعلی خبریں شیئر کرنا بند کریں‘

لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں آٹھ عملے کے ارکان اور91 مسافر سوار تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔
اس حادثے کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی افواہوں او فیک نیوز کا بازار بھی گرم ہو گیا۔ ایسی ہی ایک غلط خبر پاکستانی اداکارہ دانش تیمور اور ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کے بارے میں گردش کرنے لگی کہ وہ دونوں بھی اس طیارے میں سوار تھے۔ 
تاہم اداکارہ عائزہ خان نے اس قسم کی کسی بھی قسم کی خبر کی تردید کی ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واضح طور پر پیغام دیا کہ وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور بالکل محفوظ ہیں۔ 

ایک پوسٹ میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’برائے مہربانی سمجھداری سے کام لیں، جعلی خبروں کو شیئر کرنا بند کریں اللہ ہد ایت دے ایسے لوگوں کو جو بنا تصدیق ایسے سٹیس لگا دیتے ہیں اللہ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین۔۔ اور کو شہید ہوئے ہیں ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔‘
اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ ’میری دانش تیمور سے بات ہوئی ہے وہ دنوں بالکل خیریت سے ہیں پلیز اس فیک خبر کو روکیں اللہ کا شکر ہے دنوں میاں بیوی اپنے گھر میں خیریت سے موجود ہیں۔اللہ کاشکر ہے۔

سوشل میڈیا پر دیگر اداکار بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہا ر کر رہے ہیں۔
فہد مصطفی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ اس افسوس ناک واقعے کی وجہ سے میں نے  اپنا آج کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے  آج ایک غمگین دن ہے میرا دل تمام متاثرین کے ساتھ ہے‘

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’مجھے پی آئی اے کے حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اللہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے‘

 
خیال رہے کہ جمعے کی سہ پہر حادثے کے شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری بات چیت میں پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن فیل ہونے کی اطلاع دی تھی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی اور یہ  زور دار دھماکے کے بعد مکانات پر جا گرا۔

شیئر: