Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 8 مریض ہلاک، 719 کی تصدیق

’1517 نئے مریض شفایاب ہونے کے بعد یہ تعداد اب 12899 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: القبس)
کویت میں کورونا کے باعث 8 مریض ہلاک ہوگیے ہیں جبکہ 719 نئے مریضوں کی اندراج ہوا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی ( کونا) کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 265 کویتی شہری، 156 انڈین، 104 مصری اور 48 بنگلہ دیشی کارکن ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’نئے مریضوں کے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 27762 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1517 نئے مریض شفایاب ہونے کے بعد یہ تعداد اب 12899 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’204 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘۔

شیئر: