Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے طبی امداد

10 لاکھ ڈالر کی رقم آنروا کے ذریعے غزہ کے حوالے کی گئی- فوٹو ٹویٹر
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کو نئے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے  37 لاکھ ڈالر مالیت کا طبی سازو سامان بھیج دیا-

تمام سامان چین اور یورپی بازاروں سے حاصل کیا گیا ہے- فوٹو ٹویٹر

اخبار  24 کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے 26 روز قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو نئے وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ادویہ اور طبی سازو سامان روانہ کرے گا-
شاہ سلمان سینٹر نے  27 لاکھ ڈالر مالیت کے مصنوعی تنفس کے آلات، آئی سی یو میڈیکل بیڈ، آپریشن تھیٹر کاسامان، پیٹنٹ مانیٹرنگ ڈیوائس، سینیٹائزر، میڈیکل ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس وغیرہ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے کردیں-
یہ سامان سعودی عرب، یورپی ممالک اور چین کے بازاروں سے حاصل کیا گیا ہے-
شاہ سلمان مرکز نے باقی رقم 10 لاکھ ڈالر آنروا کے ذریعے غزہ کے حوالے  کردی-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: