Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر اور حارث کی دورہ انگلینڈ سے معذرت

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورے پر جانے سے معذرت فیملی مصروفیات کی وجہ سے کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بنا پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کر لی ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں پی سی بی نے بتایا ہے کہ محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا پر دورے سے معذرت کی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر اور سپورٹ سٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا۔ 
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی.
بورڈ کے مطابق سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے سابق سٹار بیٹسمین یونس خان کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ جبکہ سپنر مشتاق احمد کو مینٹور مقرر کیا ہے۔

شیئر: