Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح: ’خوشیاں بانٹنے والے‘ کھلاڑی

یہ سینٹر علاقے کے تیس ہزار افراد کی خدمت کرے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
 
مصر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال ٹیم لیور پول کے مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے اپنے آبائی شہر میں ایمبولیسن سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔
 عرب نیوز کے مطابق محمد صلاح نے اس ایمبولینس سنٹر کا افتتاح  مصر کی غربیہ  ریجن میں اپنے آبائی علاقے ناگرگ میں کیا ہے جس کا اعلان علاقے کے میئر طارق رحیمی نے کیا۔

یہ اقدام سٹار فٹبالر کی خیر کے کاموں کی لمبی فہرست میں تازہ ترین ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

اس موقع پر محمد صلاح کے والد حاج  صلاح غالی ،ایمبولینس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر مجدی عواد اور وزارت صحت کے نمائندے ڈاکٹر عبدالناصر حمیدہ بھی موجود تھے۔
چھ لاکھ مصری پاونڈز کے عطیے سے قائم کیا گیا یہ سینٹر علاقے کے30 ہزار افراد کی خدمت کرے گا۔
ایمبولینس سینٹر کا قیام سٹار فٹبالر کی خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصے لینے کی لمبی فہرست میں تازہ ترین ہے۔

انہوں نے مساکین کے لیے خیراتی فاونڈیشن بھی قائم کر رکھی ہے(فوٹو عرب نیوز)

2018 میں اپنے علاقے غربیہ میں لڑکیوں کے لیے سکول عمارت میں مالی مدد کی اور اس کے ساتھ قطعہ اراضی کا عطیہ کیا جہاں پینے کے صاف پانی کا پلانٹ لگایا گیا ۔یہ ان کے فلاحی کاموں میں سے چند ایک ہیں۔
انگلش فٹبال ٹیم لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے اپنے علاقے کے غرباء کے لیے طبی سامان کی سہولت کے ساتھ مساکین کے لیے خیراتی فاونڈیشن بھی قائم کر رکھی ہے۔

صلاح کو علاقے میں "خوشیاں بنانے والے" کی عرفیت سے جانا جاتا ہے

انہوں نے اپنے سکول میں فٹبال گراونڈ اور جم بھی بنوا کر دی ہے جہاں موجود سہولتوں کے باعث طلباء اور دیگر نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 
 
حال ہی میں محمد صلاح نے کورونا وائرس کے دوران بسیام شہر میں لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کی مہم بھی جاری کر رکھی تھی۔
اپنے علاقے کے باہر بھی ان کی عطیہ مہم کا ثمر جاری ہے اور انہوں نے 2016 میں ایک خصوصی فنڈ میں 5 ملین مصری پاونڈز دیئے ۔
گذشتہ سال انہوں نے 50 ملین مصری پاونڈز نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کو عطیہ کیے تھے۔
صلاح کو اپنے علاقے میں ’خوشیاں بانٹنے والے‘ کی عرفیت سے جانا جاتا ہے، حالانکہ وہ فٹبال گراؤنڈ میں بھی تماشائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی ہوتا ہیں اس کے باوجود گراؤنڈ کے باہر بھی ان کی ایک خاص شناخت اور اہمیت ہے۔
 

شیئر: