Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین: پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز

20 جولائی کو قطر ایئرویز کی خصوصی پروازبارسلونا سے اسلام آباد پہنچے گی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی قومی ایرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر یورپ جانے پر حال ہی میں پابندی عائد کر دی گئی تھے جس کے بعد سپین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے رابطہ کیا ہے اور خصوصی پروازوں کی درخواست کی۔
 پاکستانی سفارتخانے نے درخواست کی ہے کہ قطر ایئرویز کو اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت دی جائے۔  
جس کے بعد سی اے اے نے قطر ایئرویز کو خصوصی پرواز آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔
20 جولائی کو قطر ایئرویز کی خصوصی پروازبارسلونا سے اسلام آباد پہنچے گی۔
سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے قطر ایئرویز کو اجازت نامہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا معاملہ منظرِ عام پر آیا۔
اس واقعے کے بعد کئی ممالک نے پاکستانی پائلٹس اور پی آئی اے کی پروازوں کا داخلہ روک دیا۔
یورپی یونیں نے یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ مہینے کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔

شیئر: