Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے 49 اموات، 2 لاکھ 60 ہزار مریض

ملک میں ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 ہزار 85 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔
جمعے کی صبح جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا کا شکار ہو کر مرنے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی ہے۔
ملک میں وبا سے اب تک ایک لاکھ 83 ہزار 737 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 70 ہزار 737 ہے۔

 

ملک میں ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 10 ہزار 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 89 ہزار 23ہے۔
خیبر پختونخوا میں اب تک 31 ہزار 486 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں ایسے افراد کی تعداد 11 ہزار 385 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 454 ہے جب کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اس وبا سے اب تک ایک ہزار 808 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ گلگت میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 775 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 23 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے۔
ہلاکتوں کے حوالے سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ اب تک کورونا سے پنجاب میں دو ہزار 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سندھ میں یہ تعداد ایک ہزار 922 ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 124 ہے جب کہ اسلام آباد میں  ،157پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 46، بلوچستان میں 128 اور گلگت بلتستان میں 39 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں