Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بھاری مشینری چوری کرنے والا گروہ گرفتار

مشینری کھول کر پرزوں میں تبدیل کردیتے تھے(فوٹوعاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے کہا ہے کہ بحرہ پولیس نے  بھاری مشینری چوری کرنے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے ملزمان کے حوالے سے واضح کیا کہ گروہ کے ارکان سعودی ہیں ۔ یہ بھاری مشینری چوری کرکےانہیں کھول کر پرزوں میں تبدیل کردیتے تھے اور پھر یہ پرزے مارکیٹ میں سپلائی کررہے تھے۔
 ترجمان کے مطابق گروہ کے تمام ارکان کو حراست میں لے کر خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔
 مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق چوری اور لوٹ مار کے واقعات میں اب غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی شہریوں کے نام آنے لگے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی اس طرح کی وارداتوں کی کوریج بھی کررہی ہے۔

شیئر: