Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی کی تعطیلات میں جدہ کے پارک آباد

جدہ میں 500 سے زیادہ پارک ہیں، صفائی کا بہترین انتظام ہے- فوٹو ایس پی اے
جدہ میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی عید الاضحی کے دنوں میں گھروں سے باہر نکلے اور پارکوں میں نظر آئے۔ پاکستانی و انڈین فیملیز بھی آس پاس کے پارکوں میں پہنچی ہوئی تھیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پارک آنے والوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کی آگہی تھی۔ سب ماسک پہنے ہوئے تھے۔ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ سماجی فاصلے کی پابندی بڑے احساس کے ساتھ کی جارہی تھی۔ بچے بھی اس سلسلے میں پیچھے نہیں تھے- محسوس ہورہا تھا کہ  کئی ماہ تک گھروں میں رہنے کے  دوران بچوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کا شعور بڑھ گیا ہے۔

لوگ سماجی فاصلے کی پابندی بڑے احساس کے ساتھ کررہے تھے- فوٹو ایس پی اے

جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے بتایا کہ  میونسپلٹی کے ماتحت 19 بلدیاتی کونسلیں ہیں۔ سب نے عید الاضحی کے حوالے سے تمام تیاریاں کررکھی تھیں۔ اندازہ تھاکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی عید منانے کے لیے پارکوں کا رخ کریں گے۔ 
البقمی نے بتایا کہ جدہ میں 500 سے زیادہ پارک ہیں- جہاں سبزہ زار ہیں۔ سی فرنٹ پر بھی یہ تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ چوبیس گھنٹے صفائی کے انتظامات ہیں۔ 
 ترجمان نے مزید بتایا کہ میونسپلٹی نے پارکوں اور سی فرنٹ پر راہداریوں اور بینچوں کا انتظام کردیا تھا۔ غیرمعمولی صفائی کا بندوبست کیا گیا۔ ایسے تمام مقامات جو وائرس سے آلودہ ہوسکتے تھے انہیں سینیٹائز کردیا گیا۔ 
البقمی نے بتایا کہ میونسپلٹی  نہ صرف یہ کہ پارکوں اور سی فرنٹ بلکہ مختلف محلوں میں سبزہ زاروں کی صفائی اور وہاں شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے نشستوں کا بندوبست کیے ہوئے  ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: