Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث سات عمارتوں کی تالابندی

کورونا وائرس روکنے کے لیے میڈیکل اور سیکیورٹی ٹیمیں متعین کی گئی ہیں۔(فوٹو العربیہ)
اردن کے دارالحکومت عمان میں کورونا وائرس کی روک تھام پر عمل نہ کئے جانے کے باعث مختلف علاقوں میں سات عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق  اردن کی  سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں موجود 7 عمارتوں کو لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

جن عمارتوں کی تالا بندی ہوئی ہے کچھ عرصہ قبل کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔(فوٹو العربیہ)

دارالحکومت کے گورنر سعد شہابی نے نیوز ایجنسی کو  بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے میڈیکل اور سیکیورٹی ٹیمیں متعین کی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سماجی  فاصلے اور ایس او پیز پر مکمل عمل کے لیے  اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

ایس او پیز پر مکمل عمل کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔(فوٹو العربیہ)

دارالحکومت عمان کے مختلف علاقوں میں جہاں عمارتوں کی تالا بندی کی گئی ہیں وہاں کچھ عرصہ قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے تھے اور  حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان علاقوں کی مکمل طور پرصفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی تھی۔
عمان کے گورنر سعد شہابی نے مزید بتایا ہے کہ علاقہ مکینوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے تک عمارتوں کا یہ لاک ڈاون برقرار رہے گا۔
 
 

شیئر: