Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے نوجوان گرفتار 

بہروپیے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر بلاتے تھے- فوٹو عاجل
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے خواتین کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتارکیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زنانہ لباس کی تصاویر اور خاص تعلق قائم کرنے کے لیے پرکشش جملے استعمال کررہے تھے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ  یہ بہروپیے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر بلا لیتے تھے۔ ان سے نقدی اور گاڑیاں چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔علاوہ ازیں انہیں مجبور کرکے ان سے اے ٹی ایم کارڈ چھین لیتے اور ان سے خفیہ نمبر لے کر رقمیں نکالنے کی وارداتیں بھی کررہے تھے۔ 
ریاض پولیس نے مختلف رپورٹیں ملنے  کے بعد گروہ کی گرفتاری کی سکیم تیار کی اور بالاخر ان تک رسائی حاصل کرلی۔ تینوں عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں- انہوں نے دو  وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔علاوہ ازیں ایک گاڑی چھیننے اور 9 ہزار ریال قبضے میں کرنے کی واردات بھی تسلیم کی ہے- 
سیکیورٹی فورس نے تینوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: