Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : ہوائی اڈے پر مسافروں کے علاوہ دوسروں کے جانے پر پابندی

مسافروں کو چھوڑنے اور لینے والے ایئرپورٹ نہیں جائیں گے(فوٹو، سوشل میڈیا)
کویتی سول ایوی ایشن نے کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کے ساتھ آنے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسافروں کے علاوہ کسی کوایئرپورٹ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کویتی اخبار ’الرائی ‘ کے مطابق سول ایوی ایشن نے وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کورونا بچاو کی تدابیر کے تحت ہوائی اڈے پر سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کےلیے غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے مسافر کو لینے اور رخصت کرنے کےلیے آنے والوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 کورونا ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کو پر عمل کرنا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

پابندی کا فیصلہ ایئر پورٹ کی عمارت میں ہونے والے ازدحام کو ختم کرنا ہے جو غیرضروری افراد کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے سبب کورونا بچاو کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے۔
ایئر پر غیر معمولی ازدحام کو ختم کرنے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے  حکام کی جانب سے ہوائی اڈے پر مسافروں کے علاوہ دوسروں کے جانے پر پابندی عائد کی ہے

شیئر: