Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والا سعودی گرفتار

چور کو گرفتار کرنے کی مہم سراغرسانوں کو سونپی گئی تھی- فوٹو سبق
مکہ مکرمہ پولیس نے چوری کی  50 وارداتیں کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا- ٹیکسی ڈرائیوروں کو تاک کر نشانہ بناتا تھا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ مقامی شہریوں مقیم غیرملکیوں خصوصا ٹیکسی ڈرائیوروں کی طرف سے چوری کی وارداتوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں-
مکہ پولیس نے وارداتیں کرنے والوں کا پتہ لگانے اور انہیں گرفتار کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے  کرنے کی مہم سراغرسانوں کو سونپ دی تھی-
پولیس نے شکایتیں درج کرانے والوں سے ابتدائی معلومات کی مدد سے چوری کرنے والے کی نشاندہی کرلی- جدہ پولیس کی مدد سے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہے-
الغامدی نے بتایا کہ مقامی شہری نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں، ٹیکسی ڈرائیوروں اور عام گاڑیوں میں چوری کی پچاس وارداتیں کی ہیں- سعودی شہری کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: