Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو گولز کی سنچری سے ایک قدم دور

رونالڈو نیشنل لیگ کا پہلا میچ پاؤں کے انفیکشن کے باعث نہیں کھیل پائے، فوٹو (اے ایف پی)
پرتگالی میڈیا اور شائقین کرسٹیانو رونالڈو کے 100 ویں بین الاقوامی گول کی توقع کر رہے ہیں۔ سٹار فٹبالر کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ سویڈن کے خلاف میچ کے لیے وہ ’فٹ‘ ہیں۔ 
رونالڈو پاؤں کا انگوٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے  نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ 
لیکن اتوار کے روز انہوں نے اپنےانسٹٓگرام اکاؤنٹ پر تصاویریں شیئر کیں جس میں لکھا کہ وہ واپس آںے پر خوش ہیں اور ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔
 منگل کے روز پرتگال کا مقابلہ سویڈن سے ہوگا۔ جس میں رونالڈو اپنا 100واں بین الاقوامی گول کر سکتے ہیں۔
یہ میچ سولنا میں کھیلا جائے گا اور اسی میدان میں 2013 میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ پلے آف کے دوسرے مرحلے میں رونالڈو نے یادگار کھیل پیش کیا تھا۔ رونالڈو نے پہلے ہاف میں واحد گول کیا تھا ،تاہم سویڈش سٹار زلاٹن ابراہیموچنے گول برابر کر دیا تھا۔ رونالڈو نے 50 ویں اور 79 ویں منٹ کے درمیان گولز کی ہیٹ ٹرک کی تھی  جبکہ سویڈش کھلاڑی نے چار منٹ میں دو گول کیے تھے۔ پرتگال نے میچ جیت کر پلے آف میں کامیابی حاصل کی تھی یہی وجہ ہے کہ شائقین کو رونالڈو کی میدان میں دستیابی کا بے صبری سے انتظٓار ہے۔
35 سالہ کھلاڑی رونالڈو اب  تک 99 بین الاقوامی گول کر چکے ہیں جبکہ  ایران کے علی داعی نے 109 گولز کے ساتھ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کر رکھا ہے جسے اب رونالڈو توڑنے کی کوشش کریں گے۔
کروشیا کے خلاف 4-1 کی برتری نے پرتگالی فٹبال فینز کو امید دلائی ہے کہ وہ رونالڈو پر انحصار کیے بغیر بھی جیت کی امید رکھ سکتے ہیں۔

شیئر: