Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‏جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے کابینہ کی کمیٹی

آٹھ ستمبر کو وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگیوں کے حوالے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی تھی (فوٹو: اے پی پی)
وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے کابینہ کی کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے 8 ستمبر کے اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر سات رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی تھی۔
کمیٹی ان ممبران پر مشتمل ہوگی۔ وزیر قانون و انصاف (کنوینر)، وزیر انسانی حقوق، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد، آئی ایس آئی اورانٹیلیجنس بیورو کے نمائندے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے مطابق مذکورہ کمیٹی جبری گمشدگیوں کی وجوہات پر غور کرے گی اور ان کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔
وزارت داخلہ کمیٹی کو مطلوبہ سپورٹ مہیا کرے گی۔

شیئر: