Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں ڈاکے ڈالنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

’گروہ کے قبضے سے ایک لاکھ 40 ہزار ریال کے علاوہ قیمتی اشیا ضبط ہوئی ہیں۔‘ ( فوٹو: غراس)
ریاض پولیس نے گھروں میں ڈاکہ ڈالنے والے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک لاکھ 40 ہزار ریال کے علاوہ قیمتی اشیا ضبط ہوئی ہیں۔
 ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ افراد نے متعدد گھروں میں ڈاکہ ڈالنے کا اقرار کیا ہے۔‘
’پولیس کو مذکورہ افراد کی تلاش تھی، اس سے قبل شہر کے مختلف محلوں میں جن گھروں میں ڈاکے ڈالے گئے ان سب میں طریقہ واردات ایک طرح کا تھا۔‘
’تفتیشی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ مختلف گھروں میں ڈاکہ ڈالنے والا گروہ ایک ہی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’بنیادی معلومات حاصل کرنے کے بعد گروہ کے افراد کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ریکارڈ وقت پر ان کی شناخت کرلی۔‘
’ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: