Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: عالمی گروہ کا خطرناک سرغنہ گرفتار

اطالوی پولیس نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے- فوٹو: الامارات الیوم
دبئی پولیس نے منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے خطرناک ترین سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے- اس موقع پر جرائم پیشہ 20 افراد بھی پولیس کی گرفت میں آ گئے-

سرغنہ کے ساتھ 20 دیگر افراد بھی پکڑے گئے- فوٹو الامارات الیوم

الامارات الیوم  کے مطابق kompania bello گروہ کا سرغنہ ڈینس ماتوشی ہے- وہ جنوبی امریکہ سے  350 ملین یورو مالیت کی نشہ آور اشیا یورپ سمگل کر رہا تھا- اماراتی کرنسی میں  اس رقم کا تخمینہ ایک ارب  523 ملین درہم لگایا گیا ہے-
دبئی پولیس نے جس بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کے پیش نظر اطالوی حکام کو بھی مطلوب ہے- وہ بیک وقت دس ملکوں کو  نشہ آور اشیا کا دھندا کرنے والے گروہ کا قائد ہے-  انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے- گرفتاری دبئی میں عمل میں آئی- سرغنہ البانیا کا شہری ہے-
اطالوی حکام نے دبئی پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا اعتراف کیا ہے اور چابکدستی سے kompania bello  کے سرغنہ کی گرفتاری پر اماراتی وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے-
دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ اٹلی کے حکام سے ملنے والی اطلاعات اور انٹرپول کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر دبئی میں جرائم کے سراغرسانوں اور ورکنگ ٹیموں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں گرفتاری ممکن ہوسکی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: