Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ڈیڑھ ارب درہم اینٹھنے والا گروہ گرفتار

گرفتاری کے لیے ایف بی آئی اور نائجیرین سراغرسانوں میں مقابلہ چل رہا تھا- الامارات الیوم
دبئی پولیس نے دھوکہ دہی کے انٹرنیشنل آن لائن خطرناک ترین آپریشن میں کامیابی کا اعلان کیا ہے جسے ’لومڑیوں کا شکار ٹو‘ کا نام دیا گیا- پولیس نے 1.6 ارب درہم ہتھیانے والے ایک بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کیا ہے جس کا سرغنہ انسٹا گرام کا مشہور ہیرو نکلا-
مزید پڑھیں
الامارات الیوم کے مطابق بین الاقوامی جعلساز گروہ کا سرغنہ  افریقی ملک کا ’رامون عباس‘ نامی شہری ہے  یہ ’ھاشبوبی‘ کے نام سے مشہور ہے- اس پر دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں کی رقوم ہتھیانے کا الزام ہے- اس پر بیرون ملک منی لانڈرنگ کے جرائم ، اکاؤنٹ ہیک کرنے، آن لائن دھوکہ دہی کی غرض سے بہروپیہ بننے، ای بیکنگ کے ذریعے رقم نکالنے اور مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ چوری کرکے  انہیں آن لائن دھوکہ دہی کے جرائم میں استعمال کرنے کے الزامات ہیں-
پولیس تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ’ھاشبوبی‘ گروہ نے امریکہ اور یورپی  ممالک سمیت متعدد ملکوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو فراڈ کیا ہے-
ھاشبوبی کے  خطرناک ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایف بی آئی اور نائجیریا کے سراغرسانوں کے درمیان مقابلہ چل رہا تھا کہ کون اسے پہلے گرفتار کرے گا- مگر دونوں ملکوں کے سراغرساں پیچھے رہ گئے اور دبئی پولیس ھاشبوبی اور اس کے گروہ کو اپنی نوعیت کے منفرد آپریشن کے ذریعے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی-
ھاشبوبی گروہ کی گرفتاری میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا- بہت ساری اہم معلومات، قیمتی نوادر اور خطرناک راز دریافت کرلیے- ان کے قبضے سے  150 ملین درہم برآمد کرکے ضبط کر لیے-
اندازہ لگایا گیا ہے کہ ھاشبوبی گروہ کے لوگ  1.6 ارب درہم اینٹھ چکے ہیں جبکہ وہ 25 ملین درہم مالیت کی پر آسائش کاروں کے بھی مالک ہیں-
دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے بتایا کہ ھاشبوبی کے علاوہ منی لانڈرنگ اور آن لائن جعلساز گروہ کے  10 افراد پکڑے گئے ہیں- ایک اور ملزم  پولیس کی حراست میں آگیا ہے جسے ’وودبیری‘ کہا جاتا ہے جبکہ  اس کا نام اولا لیکان جاکوب بونلی ہے-
گروہ کے قبضے سے بارہ کمپیوٹر،  47 سمارٹ فون، 15 میموری کارڈ،  ایک لاکھ  19 ہزار  580 دھوکہ دہی کی فائلوں،  19 لاکھ 26 ہزار 400 متاثرین کے پتوں پر مشتمل پانچ ہارڈ ڈسک ضبط کی گئیں- 13 پرآسائش کاریں بھی ضبط کی گئی ہیں-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: