Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: 33 ہزار نئے ٹیسٹ، چھ ہزار 295 ایکٹیو کیسز

پاکستان میں تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے تاہم سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 ہزار 865 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 752 مثبت آئے ہیں۔
جمعے کو جاری کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ ہزار 295 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان میں وائرس کا شکار مزید نو مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد چھ ہزار 408 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے بتایا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران 35 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔
ملک بھر میں اس وقت 804 کورونا کے مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 106 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
پاکستان میں اب تک کل 30 لاکھ 90 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں جبکہ تین لاکھ دو ہزار سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اب تک دو لاکھ 91 ہزار 683 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: